Advertisements

چنی گوٹھ اور گردونواح علاقے میں پرانی ناقص سڑکوں کی بحالی کے لئے 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری: حسن عسکری شیخ

Hassan Askari Sheikh MPA Press Conference
Advertisements

صاف پانی بنیادی انسانی ضرورت ہے، اسی سلسلے میں صاف پانی اتھارٹی کے تحت پہلے فیز میں 47 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جا رہے ہیں۔

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری  کی سابق چیئرمین چنی گوٹھ مہر محمد صدیق،  سردار طارق خان عباسی، سردار غازی خان پٹھان،  چوہدری دل احمد سندھو اور رانا ساجد غفار کے ہمراہ پریس کانفرنس

Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ چنی گوٹھ اور گردونواح کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے ہو رہے ہیں۔ علاقے میں پرانی ناقص سڑکوں کی بحالی کے لئے 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں، جس سے مواصلاتی نظام بہتر ہوگا اور عوام کو سفر میں سہولت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ صاف پانی بنیادی انسانی ضرورت ہے، اسی سلسلے میں صاف پانی اتھارٹی کے تحت پہلے فیز میں 47 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جا رہے ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو پینے کے صاف و صحت بخش پانی کی فراہمی یقینی ہو گی اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل و ناظم چنی گوٹھ مہر محمد صدیق، سماجی رہنما سردار طارق خان عباسی، مقامی بزنس مین سردار غازی خان پٹھان، سابق کونسلر چوہدری دل احمد سندھو اور رانا ساجد غفار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حسن عسکری شیخ نے کہا کہ ہم اپنے حلقے کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں۔ عوام نے ہمیں جس اعتماد سے کامیاب کیا، ہم اس پر پورا اترنے کے لئے سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور تمام منصوبوں پر معیار کے مطابق کام کی نگرانی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا فوکس پسماندہ علاقوں کی ترقی، عوامی مسائل کا حل اور سہولیات کی فراہمی ہے۔ عوام بہت جلد ان منصوبوں کے ثمرات براہ راست محسوس کریں گے