Advertisements

حکومت نے اوچ شریف کے مزارات کی بحالی کی ماسٹر پلاننگ کے لیے خطیر رقم مختص کر دی سیکرٹری اوقاف پنجاب طاہر رضا بخاری

funds for restoration of shrines in Uch Sharif
Advertisements

حضرت سید جلال الدین بخاری سرخ پوش رحمت اللہ علیہ مخدوم جہانیاں جہاں گشت رحمت اللہ علیہ مسجد حاجات اور دیگر تاریخی مقدس مقامات کی بحالی کا کام مکمل کیا جائے گا دورہ اوچ شریف کے دوران سیکرٹری اوقاف کی گفتگو

بہاول پور 7/ اگست سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا ہے کہ حکومت نے اوچ شریف کے مزارات کی بحالی کے لیے مرتب کردہ جامع حکمتِ عملی کے تحت ماسٹر پلاننگ کے لیے خطیر رقم مختص کر دی ہے۔ اس سلسلہ میں کنزرویشن اور ریسٹوریشن کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ اوچ شریف کے موقع پر کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ اوقاف ایک ہفتے میں فزیبلٹی سٹڈی مکمل کریں۔انہوں نے کہا کہ صدیو ں پہ محیط قدیم تاریخی ورثے کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ سیّد جلال الدین سرخ پوش، مخدوم جہانیاں جہانگشت، مسجد حاجات اور دیگر تاریخی و مذہبی اہمیت کے حامل مقامات ِ مقدسہ کی ریسٹوریشن اور بحالی کا کام کیا جائے گا۔اس موقع پر گراں قدر اہمیت کے حامل تبرکات ِ مقدسہ کی زیارت کا بھی اہتمام ہوا۔ سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ حکومت بین المسالک رواداری اور بین المذاہب مکالمے کی ترویج پہ یقین رکھتی ہے اور صوفیاء کے پیغام محبت و سلامتی کے ابلاغ کے لیے کوشاں ہے تاکہ سوسائٹی میں امن، رواداری اور انسان دوستی کو فروغ میسر آئے۔ انہوں نے کہا کہ سادات اوچ شریف نے تبلیغ ِ دین اور اشاعتِ اسلام کے حوالے سے تاریخ ساز خدمات سر انجام دیں اور خطّے میں اسلام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی خانقاہ سہروردی سلسلہ کا عظیم مرکز اور ان کے روحانی قافلے پورے برصغیر میں تصوف و طریقت اور تقوی و طہارت کے فروغ اور دین اسلام کی ترویج کا باعث ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب اورپنکھوں کی فوری فراہمی سمیت دیگر ضروریات کی فراہمی کے، موقع پر ہی احکامات فرمائے۔

Advertisements