Advertisements

جنوبی پنجا ب کیلئے مختص فنڈز کہیں اورخرچ کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی: پرویزالٰہی

Pervaiz Elahi
Advertisements

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فعال بنانے پر اتفاق،رکاوٹیں دورکرنے کیلئے صوبائی وزیر راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی قائم

لاہور15نومبر:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت،محسن لغاری،اختر ملک،شہاب الدین اورسابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے امور میں بہتری لانے کیلئے تجاویز پر غور کیاگیااورجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے معاملات میں رکاوٹیں دورکرنے کیلئے صوبائی وزیر راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ  کیاگیا۔اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فعال بنانے پر اتفاق کیاگیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے جنوبی پنجاب کیلئے مختص35فیصدترقیاتی فنڈ کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی اورکہا کہ ہماری حکومت جنوبی پنجاب سے متعلق اہداف کو پورا کرنے پر بھر پور توجہ دے گی اور جنوبی پنجا ب کیلئے مختص فنڈز کہیں اورخرچ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ(ن) لیگ نے جنوبی پنجاب کے ایشوپر ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا۔میرے  سابق دورحکومت میں جنوبی پنجاب میں مثالی ترقی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ملتان وہاڑی روڈ کی مرحلہ وارتعمیر وبحالی کا پراجیکٹ شروع کریں گے۔ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے ساتھ سٹیٹ آف دی آرٹ سرکٹ ہاؤس بنائیں گے۔ملتان میں سٹیٹ آف دی آرٹ جم خانہ کلب بھی بنایا جائے گا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل،ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن(ر) اسد اللہ خان،سیکرٹری خزانہ وا صف خورشید، سیکرٹری ریگولیشن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisements