Advertisements

احمد پور یونین آف جرنلسٹس کا احسان احمد سحر کی زیر صدارت اجلاس،شہدائے فلسطین کے لئے فاتحہ خوانی

Ahmedpur Union of Journalists AhmedpurEast meeting chairded by its founder Ehsan Ahmed Sehar
احمدپور یونین آف جرنلسٹس احمدپور شرقیہ کے بانی و سرپرست اعلیٰ احسان احمد سحر کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں منعقدہ اجلاس میں شہداء فلسطین کے لیے فاتحہ خوانی کی جا رہی ہے
Advertisements

احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے اجلاس میں اے یو جے کی حلف برداری کا فیصلہ کیا گیا جب کہ صحافیوں کے دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  احمد پور شرقیہ (رپورٹ: حمیداللہ خان عزیز)احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کا اجلاس سرپرست اعلی احسان احمد سحر کی زیر صدارت منعقد ہوا،جس میں غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی گئی اور اس سلسلے میں 57 اسلامی ممالک کی خاموشی اور بے حسی پر اظہار افسوس کیا گیا،اجلاس میں  ایک قرار داد کے ذریعے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں اور او آئی سی کے پلیٹ فارم سے  اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے کا متفقہ لائحہ عمل تیار کریں۔اے یو جے کے اجلاس میں شہدائے فلسطین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی،

Advertisements

اجلاس میں احسان احمد سحر،محمد سلیمان فاروقی، ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب،ناصر خان نیازی،حمیداللہ خان عزیز ، اعجاز احمد خان  اور عمران لاڑ نے اظہار خیال کیا۔احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے اجلاس میں اے یو جے کی حلف برداری کا فیصلہ کیا گیا جب کہ صحافیوں کے دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اے یو جے کے اراکین احسان احمد سحر،محمد سلیمان فاروقی،ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب، حمیداللہ خان عزیز، خلیل الرحمن کھوکھر، شاہ ولی خان،امتیاز حسین حیدری،شبیر احمد قریشی،شہزاد رزاق کھرل،جمیل محمود،عمران لاڑ،راشد محمود، طاہر سنگھیڑا،اعجاز احمد خان، حافظ محمد احمد سعیدی اور محمد یوسف غنی قریشی نے شرکت کی۔