Advertisements

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج سے شدید بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

Fresh Spell of Heavy Rains and Snowfall Forecast in Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan from Today
Advertisements

آج سے 27 جنوری تک دونوں صوبوں میں مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کی آمد متوقع ہے، چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان میں شدید بارش اور برف باری ہوسکتی ہے۔ ہری پور، پشاور، مردان، نوشہرہ اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 پشاور +کوئٹہ : خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج  سے شدید بارشوں اور  برفباری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔  آج سے 27 جنوری تک دونوں صوبوں میں مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کی آمد متوقع ہے، چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان میں شدید بارش اور برف باری ہوسکتی ہے۔ ہری پور، پشاور، مردان، نوشہرہ اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  ناران، کاغان، کالام اور چترال میں برف باری سے سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔  ناران، کاغان، کالام اور چترال میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خدشہ ہے، حکام نے  بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودےگرنےکا بھی خطرہ ظاہر کیا ہے۔  ادھر بلوچستان میں بھی مزید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں مزید برف باری متوقع ہے۔  گوادر، خضدار، آواران، چاغی، پنجگور اور کیچ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ قلات، سوراب، ژوب، خاران، مستونگ، واشک، نوشکی اور موسیٰ خیل میں بارش ہوسکتی ہے۔

Advertisements