تحصیل احمد پور شرقیہ میں مفت آٹا ڈسٹریبیوشن پوائنٹس پر وافر مقدار میں موجود ہے، اسسٹنٹ کمشنر الماس ثاقب کی صحافیوں سے گفتگو

احمد پور شرقیہ (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر الماس صبیح ثاقب نے مفت آٹا سے متعلق اپنے دفترمیں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مفت آٹا ٹرکنک پوائنٹس اور دکانوں پر آٹا وافر مقدارمیں موجود ہے۔جو کہ عوام کو صبح07 بجے سےشام 04 بجے تک بغیر کسی تعطل کے 25 رمضان المبارک تک روزانہ کی بنیاد پر مہیا کیا جا رہا ہےاور متعلقہ عملے کوعوام کی سہولت کے لیے یہ ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے کہ اگر آٹے کا اسٹاک موجود ہے اور وہاں پر عوام بھی موجود ہے تو آخری فرد تک کو آٹا مہیا کریں چاہے رات کے 12ہی کیوں نا ہوجائیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اہل افراد کو چاہئے کہ ہر گھرانے کے تمام افراد کے آنے کی بجائے ایک فرد کو مفٹ آٹا کاؤنٹر پر بھیجیں تاکہ لوگوں کا زیادہ رش کم ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ بلا وجہ زیادہ رش کی وجہ سے بھگدڑمچنے کا خدشہ ہوتا ہے جس سے کئی افراد زخمی ہو جاتے ہیں اور مجبورا آٹا پوائنٹس کو عارضی طور پر بند کیا جاتا ہے جس سے عوام کو بھی اور انتظامیہ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔عوام کی سہولت کے لئے اب دو تھیلے ایک ساتھ فی کس دیے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو بار بارچکر نہ لگانا پڑے۔ گورنمنٹ پنجاب کی پالیسی کیمطابق ہر ایک خاندان کے تمام افراد (چاہے 2 افراد ہوں یا 10 افراد ہوں) کو مختلف اوقات میں مرحلہ وار صرف 3 آٹے کے تھیلے ملیں گے اور خاندان کے جتنے افراد 8070 پر میسج کریں گے سب کو تین تھیلوں کے لئے اہل ہونے کا میسج آئے گا مگر جیسے ہی خاندان کا کوئی ایک شخص سرکاری آٹا پوائنٹ سے اپنے شناختی کارڈ پر اپنا ایک تھیلا آٹا حاصل کر لے گا تو پھر اس سمیت خاندان کے دیگر تمام افراد کے میسج کے جواب میں ایک تھیلا وصول شدہ کا میسج موصول ہوگا جس کا مطلب ہے یہ اس خاندان کے کسی ایک شخص نے ایک تھیلا وصول کر لیا ہے باقی 2 تھیلے مقررہ تاریخ تک حاصل کر سکیں گے۔اگر خاندان کا کوئی ایک شخص آٹا وصول کر لے گا تو خاندان کے دیگر تمام افراد کو سرکاری ایپ پر آٹھ دن بعد دوسرا تھیلہ ملنے کا میسج ملے گا۔لہٰذا اس معاملہ کو سمجھیں اور اگر آپ نے ایک تھیلہ آٹا وصول کر لیا ہے تو خاندان کے دیگر افراد کو شناختی کارڈ کے ہمراہ رش میں اور لائنوں میں لگ کراپنے وقت کو ضائع نہ کریں انہوں نے مزید کہا کہ عوام سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود اور اپنے اہلیخانہ کو بھی پریشانی اور ذلالت سے بچائیں اور سرکاری عملہ کی پریشانی کا سبب بھی مت بنیں۔اس موقع پرناصر محمود رضوی،محمد مکی حیدر جلوانہ،اے ڈی خان جلوانہ، اچوہدری محمد اکرم،عمران بھٹہ،اشفاق پرہار، حبیب اللہ راجپوت،احمد خان بابر،اعجاز مغل،نعیم خان،عبدالغفار ہیرا،محمد شہزاد اعوان بھی موجود تھے۔