Advertisements

پاک فوج کے زیر اہتمام الشفاء آئی ٹرسٹ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال، منچن آباد میں فری آئی سرجری کیمپ کا انعقاد

free eye surgery camp in Minchan abad
Advertisements

بہاول پور: 20/دسمبر پاک فوج کے زیر اہتمام الشفاء آئی ٹرسٹ نے مورخہ16 دسمبر 2021 ء سے18  دسمبر 2021 بمقام ٹی ایچ کیو ہسپتال منچن آباد ضلع بہاولنگر میں فری آئی سرجری کیمپ کا انعقاد کیا۔ جہاں پہ فری نظر کے معائنے کے علاوہ فری سرجری کے ساتھ ادویات، عینکوں اور دیگر ٹیسٹ کی سہولیات مہیا کی گئیں۔ آنکھوں کے مسائل رکھنے والے 300 مریضوں کا جدید لیزر ٹیکنالوجی اور مشینوں کی مددسے مفت آپریشن کیے گئے جبکہ 2500 مریضوں کو مفت ادویات اور 900 مریضوں کو مفت عینکیں فراہم کی گئیں۔ فری آئی کیمپ کے دوران 3 ہزار مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ پاک آرمی اور الشفاء آئی ٹرسٹ کی موبائل ٹیموں نے مختلف سکولوں کا دورہ بھی کیا جہاں طلبا کی نظر کا معائنہ بھی کیا گیا اور ان کو فری ادویات اور عینکیں بھی فراہم کی گئیں۔

free eye surgery camp in Minchan abad 2