Advertisements

چنی گوٹھ میں دباغ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام فری آئی کیمپ 04 فروری 2026 بروز بدھ منعقد ہوگا

Chanigoth
Advertisements

کیمپ کی نگرانی معروف عالمِ دین مفتی محمد آفتاب خالق کریں گے۔ کیمپ کا وقت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا ہے

چنی گوٹھ (نامہ نگار) دباغ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام چنی گوٹھ میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس فلاحی کیمپ کا اہتمام احمد دباغ بانی و نگران ورلڈ بیس مشن کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ فری آئی کیمپ 04 فروری 2026 بروز بدھ مدرسہ درس عید گاہ، چنی گوٹھ اسٹیشن میں منعقد ہوگا، جبکہ کیمپ کی نگرانی معروف عالمِ دین مفتی محمد آفتاب خالق کریں گے۔

Advertisements

کیمپ کا وقت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ کیمپ میں آنکھوں کے مفت معائنے، کمپیوٹرائزڈ آئی ٹیسٹ، مفت ادویات، مستحق افراد کے لیے چشموں کی فراہمی اور گردے کی پتھری کے مریضوں کے لیے مفت دوا بھی مہیا کی جائے گی۔ منتظمین کے مطابق اس فلاحی اقدام کا مقصد چنی گوٹھ اور گردونواح کے مستحق اور نادار افراد کو آنکھوں کے امراض کے بروقت اور معیاری علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اہلِ علاقہ سے اپیل کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کر کے اس فلاحی کیمپ سے فائدہ اٹھائیں۔