رمضان ریلیف پیکج ضلع بہاول پورمیں 14لاکھ سے زائد آٹا کے تھیلے مفت تقسیم
Advertisements
بہاول پور:03/ اپریل حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت ضلع بھر میں قائم مفت آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس سے اہل افراد میں مفت آٹا کے تھیلے کی تقسیم جاری ہے اور اب تک ضلع بھر میں 14لاکھ سے زائد آٹا کے تھیلے مفت تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ ضلع بھر میں مفت آٹا تقسیم پوائنٹس کا دورہ کر کے آٹا کی فراہمی کے امور کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اسی طرح ضلع کی تحصیلوں میں بھی متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اہل افراد میں مفت آٹا تقسیم کے امور کی نگرانی کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ مفت آٹا تقسیم پوائنٹس پر اہل افراد کے لئے کاؤنٹرز، میڈیکل سنٹر اور بزرگ و معذور افراد کے لئے علیحدہ کاؤنٹرز قائم ہیں۔نیز شناختی کارڈ سکریننگ کاؤنٹرز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ اہل افراد کو آٹا تقسیم کیا جا سکے۔