جرنلسٹس الائنس پاکستان کے زیر اہتمام جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈز کی تقسیم کا چوتھا مرحلہ رواں ہفتہ مکمل کیا جائے گا بانی احسان احمد سحر
Advertisements
جرنلسٹس الائنس پاکستان رورل و ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کے تین سرکردہ رہنماؤں کو جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈز دیئے جائیں گے
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) جرنلسٹس الائنس پاکستان کے زیر اہتمام جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈز کی تقسیم کا چوتھا مرحلہ رواں ہفتے میں مکمل کیا جائے گا- اس چوتھے مرحلے میں جرنلسٹس الائنس پاکستان – رورل و ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کے تین اراکین میں جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈز تقسیم کیے جائیں گے اس امر کا اعلان بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان اور میڈیا ایڈوائزر احسان احمد سحر کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز نے کیا گیا ہے -پریس ریلیز کے مطابق جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈز دینے کی تقریب کی تاریخ وقت اور مقام کا اعلان آئندہ ایک دو روز میں کر دیا جائے گا
Advertisements

