Advertisements

گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کا چوتھا کانووکیشن گورنر پنجاب و چانسلر سردار سلیم حیدر خان کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

“Fourth Convocation of Government Sadiq College Women University Bahawalpur Held; Governor Punjab and Chancellor Sardar Saleem Haider Khan Attends as Chief Guest”
Advertisements

کانووکیشن کے دوران مجموعی طور پر 3248 گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں جبکہ نمایاں تعلیمی کارکردگی پر 63 طالبات کو گولڈ میڈلز اور 62 طالبات کو سلور میڈلز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ 3 طالبات کو پی ایچ ڈی ڈگریاں بھی عطا کی گئیں۔

گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے اپنے خطاب میں جامعہ کی مجموعی کارکردگی، تعلیمی ترقی اور انتظامی کامیابیوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی طالبات کو معیاری تعلیم، تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور عملی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

Advertisements


بہاول پور: گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کا چوتھا کانووکیشن نہایت شاندار، پروقار اور پرجوش ماحول میں منعقد کیا گیا، جس میں گورنر پنجاب و چانسلر سردار سلیم حیدر خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سابق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرمختار احمد بھارہ، رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ بلال، سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) بلال محمود ملک،نوازش علی پیرزادہ، ڈاکٹر منیر اظہر چوہدری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شگفتہ جبیں، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی اقراء مبین، اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور صدر حمزہ احتشام سمیت اساتذہ اور والدین شریک تھے۔ طالبات، والدین، اساتذہ، افسران، معزز مہمانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کانووکیشن کے دوران مجموعی طور پر 3248 گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں جبکہ نمایاں تعلیمی کارکردگی پر 63 طالبات کو گولڈ میڈلز اور 62 طالبات کو سلور میڈلز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ 3 طالبات کو پی ایچ ڈی ڈگریاں بھی عطا کی گئیں۔تقریب میں بی ایس چار سالہ پروگرام سیشن 2018 تا 2022 اور 2019 تا 2023 کے گریجویٹس، دو سالہ بی ایس پروگرام سیشن 2020 تا 2022 اور 2021 تا 2023 کے طلبہ، جبکہ ایم اے، ایم ایس سی، ایم ایس اور ایم سی ایس پروگرامز کے سیشن 2020 تا 2022 اور 2021 تا 2023 کے گریجویٹس نے اپنی ڈگریاں وصول کیں۔

گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے اپنے خطاب میں جامعہ کی مجموعی کارکردگی، تعلیمی ترقی اور انتظامی کامیابیوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی طالبات کو معیاری تعلیم، تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور عملی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ میں تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ، جدید لیبارٹریز، ڈیجیٹل سہولیات، بین الاقوامی روابط، طالبات کی فلاح و بہبود اور ہم نصابی سرگرمیوں کے میدان میں نمایاں پیش رفت حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور جنوبی پنجاب میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور طالبات کو قومی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام دلانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ وائس چانسلر نے کامیاب گریجویٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جامعہ مستقبل میں بھی تعلیمی معیار، تحقیق اور ترقی کے سفر کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔

مہمانِ خصوصی گورنر پنجاب و چانسلر سردار سلیم حیدر خان نے اپنے خطاب میں کامیاب طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ خواتین ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور علمی و تحقیقی میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے اور یہ ادارہ جنوبی پنجاب میں خواتین کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہو رہا ہے۔ گورنر پنجاب نے طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ اور والدین کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کامیاب کانووکیشن کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں میڈلز اور اسناد تقسیم کیں جبکہ کامیاب گریجویٹس اور ان کے اہلِ خانہ نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔