Advertisements

جبار شہید پٹرولنگ چیک پوسٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شدید زخمی ایک شخص جاں بحق

AhmedpurEast map
Advertisements

 احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)احمد پور شرقیہ کے نواح میں جبار شہید پٹرولنگ چیک پوسٹ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ ایک رکشہ ڈرائیور کی اچانک اور غیر ذمہ دارانہ یو ٹرن بنی، جس سے مہران کار بے قابو ہو کر سامنے سے آتی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار سید حضور بخش جاں بحق ،جبکہ سید ذوالقرنین ،سید ثقلین ،آسیہ بی بی شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کوریسکیوٹیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا۔

Advertisements