Advertisements

مبارک پور شاہ رمزی جامعہ مسجد سے جمعہ کی نماز پڑھ کر باہر نکلنے والے چار نمازی باولے کتے کاٹنے سے زخمی

Protest against stray dog biting in Mubarakpur
Advertisements

زخمیوں کو دیہی مرکز مبارک میں پہنچایا جہاں انہیں فوری طبی امداد اور حفاظتی ویکسین لگا دی گئی۔

اہلیان علاقہ اور زخمی ہونے والے افراد کا احتجاج کرتے ہوئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مبارک پور میں آوارہ کتوں کی تلفی کا مطالبہ

Advertisements

مبارک پور (نامہ نگار) مبارک پور شاہ رمزی جامعہ مسجد سے جمعہ کی نماز پڑھ کر باہر نکلنے والے نمازیوں میں سےچار افراد کو کتے نے کاٹ کر زخمی کر دیا۔ زخمیوں اور اہل علاقہ کا ضلعی انتظامیہ خلاف احتجاج کتوں کی تلفی کا مطالبہ ۔ تفصیل کے مطابق مبارک پور میں آوارہ کتوں کی وجہ سے عوام کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہو گیا جامعہ شاہ رمزی مسجد سے جمعہ کی نماز ادا کر کے باہر نکلنے  والے نمازیوں میں سے چار افراد محمد وقاص محمد شامی محمد اصغر اور اٹھ سالہ بچہ جمشید کو باولے کتے نے کاٹ کر زخمی کر دیا

زخمیوں کو دیہی مرکز مبارک میں پہنچایا جہاں انہیں فوری طبی امداد اور حفاظتی ویکسین لگا دی گئی۔ آر ایس سی  مبارک پور میں ڈیوٹی پر  موجود میڈیکل افیسر ڈاکٹر حسن گڑیوال  نے صحافیوں کو بتایا کہ آر ایچ سی میں ائے روز کتے کے کاٹنے کے کیس رپورٹر ہو تے ہیں جنہیں ہم ابتدائی طبی امداد اور حفاظتی ویکسین لگا کر روانہ کر دیتے ہیں اس موقع پر اہلیان علاقہ اور کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے افراد نے احتجاج کرتے ہوئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مبارک پور میں فوری آوارہ کتوں کی تلفی کا مطالبہ کیا ہے۔    نوٹ فوٹو ہمراہ ہے