Advertisements

میرے انتخابی حلقہ کیلئے ایک ارب 21کروڑ کے چار میگا پراجیکٹس منظور صاحبزادہ گزین عباسی

Sahibxada Muhammad Gazain Abbasi
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لیبر و افرادی قوت صاحبزادہ محمد گزین عباسی مدیر احسان احمد سحر سے گفتگو کر رہے ہیں جبکہ میزبان حاجی عبدالعزیز قریشی اُنکے ہمراہ موجود ہیں
Advertisements


کھیلوں کے فروغ کیلئے سولہ کروڑ کی مالیت سے انڈور سپورٹس کمپلیکس تعمیر ہوگا بلدیہ احمد پور شرقیہ پرانے فائر بریگیڈ ایریا کی دس کنال اراضی مختص کرے گی، یہ منصوبہ دو برسوں میں مکمل ہو گا،انڈور گیمز میں والی بال، ٹینس اور باسکٹ بال بھی شامل ہیں

صوبائی حلقہ میں تیس کروڑ مالیت کی ٹف ٹائلز سولنگز،اور پچاس کروڑ کی چوبیس کیلومیٹر طویل پختہ سڑکیں  تعمیر ہوں گی نیز پچیس کروڑ   کی لاگت سے محراب والا اور سکھیل کو ماڈل ویلجز بنایا جائیگا صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کی حاجی عبدالعزیز قریشی کے عشائیہ میں مدیر احسان احمد سحر سے گفتگو

Advertisements

 احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت پنجاب نے میرے انتخابی حلقہ پی پی  249 احمد پور شرقیہ کے لیے رواں مالی سال میں ایک ارب  21 کروڑ روپے مالیت کے چار منصوبوں کی منظوری دی ہے جن پر جلد عملدرآمد درآمد ہوگا اس امر کا انکشاف  صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے محنت و افرادی قوت صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی نے پیسٹی سائیڈ ڈیلرز یونین کے صدر حاجی عبدالعزیز قریشی کی اقامت گاہ پر اپنے اعزاز میں دیے گئے پر تکلف عشائیہ میں مدیر احسان احمد سحر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ 16 کروڑ روپے مالیت سے پرانے فائر بریگیڈ کے ایریا میں کھیلوں کے فروغ کے لیے انڈور  سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا جس کے لیے بلدیہ 10 کنال اراضی مختص کرے گی ان ان ڈور گیمز میں والی بال باسکٹ بال اور ٹینس بھی شامل ہیں- صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے مزید بتایا  کہ رواں مالی سال میں صوبائی حلقہ کے دیہی علاقوں میں 30 کروڑ روپے مالیت سے ٹف ٹائلز اور سولنگ بچھائی جائیں گی تاکہ دیہی عوام کو آمد و رفت میں حائل مشکلات کا ازالہ ہو سکے مزید برآں میرے انتخابی حلقہ میں 50 کروڑ روپے مالیت کی 24 کلو میٹر پختہ سڑکوں کی تعمیر بھی کی جائے گی جبکہ 25 کروڑ روپے مالیت سے محراب والا اور سکھیل کو ماڈل ویلجز بنایا جائے گا

صاحبزادہ محمد گزین عباسی نے گرانٹس کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے پر وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے اظہار تشکر کیا –  حاجی عبدالعزیز قریشی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کی تقریب میں ممتاز کاروباری وسماجی شخصیت چوہدری خالد جاوید ،محمد افضل ڈاکٹر طارق عزیز قریشی، محمد صدیق خان، مجتبی احمد قریشی، اسلم تھہیم،شبیر احمد  قریشی اور محمد سلیم خان نیازی سمیت دیگر افراد شریک ہوئے