Advertisements

معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے چار روزہ دینی تقریبات بنگلہ بخاری پر اختتام پذیر،ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت

Sajjada Nasheen Uchsharif Makhdoom Syed Zammurud Hussain Bukhari
Advertisements

سجادہ نشین درگاہ جلالیہ عالیہ مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے بنگلہ بخاری پرعقیدت مندوں کو تاریخی و روحانی اہمیت کے حامل تبرکات، مخطوطات اور نوادرات کی زیارات کرائی

اوچ شریف (کرائم رپورٹر )   اوچ شریف میں  معراج النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی 4 روزہ تقریبات  اختتام پذیر ہوگئیں، سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور ولی عہد مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری نے تبرکات کی زیارت کرائی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کرائی ۔ ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت ، سکیورٹی کے سخت انتظامات   تفصیل کے مطابق ہر سال کی طرح ماہ رجب میں معراج النبی ص کے حوالہ سے رجبی کی بنگلہ بخاری پر چار روزہ جاری تقریبات  اختتام پذیر ہوگئیں۔

Advertisements

بنگلہ بخاری پر منعقدہ  تقریبات کی صدارت سجادہ نشین دربار جلالیہ عالیہ مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور ولی عہد مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری نے کی ۔ان چار دنوں کے دوران ملک کے نامور علماء کرام ، ذاکرین واقعہ معراج النبی ص بیان کرتے ہیں ۔ بنگلہ بخاری پر ان پروگراموں میں ملک بھر سے عقیدت مند زائرین نے شرکت کی ۔ گزشتہ  اختتامی روز سجادہ نشین دربار جلالیہ عالیہ مخدوم سید زمرد حسین بخاری ولی عہد مخدومزادہ سید حسن زمرد بخاری  نے بنگلہ بخاری پر تبرکات و نوادرات کی زیارت کرائی ۔ ان تبرکات کو دیکھنے کے لئے ملک اور بیرون ملک سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین عقیدت مند زیارت کے لئے شرکت کرتے ہیں ۔

سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے  اختتامی دعا کراتے ہوئے ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی اور رجبی کی سکیورٹی اور صفائی کے حوالے سے آر پی او بہاولپور، ڈی پی او بہاولپور، کمشنر بہاول پور، ڈی سی بہاولپور ،ایس ایچ او اوچشریف اور تمام انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ بنگلہ بخاری اور اس کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ اس کے علاوہ سول پارچات میں بھی  پولیس اہلکاروں نے فرائض سر انجام دیے