Contact Us

سرکل پولیس یزمان نے ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث چار خطرناک گروہوں کے 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا ڈی ایس پی احمد علی بخاری

DSP Yazman Ahmed Ali Bukhari

گزشتہ تین ماہ کے دوران ایک کروڑ 38 لاکھ35 ہزار پانچ سو روپے کا مسروقہ مال برآمد کر کے حقیقی مالکان کے حوالے کردیا گیا سرکل پولیس چیف کی پریس کانفرنس

یزمان ( میاں عبید اللہ نامہ  نگار) یزمان میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کا گھرا تنگ کر دیا گیا ہے سرکل میں پولیس گشت بڑھا دیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج برامد ہو رہے ہیں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے چوری ڈکیٹی راہزنی کی وارداتوں میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزڈی  ایس پی سرکل یزمان احمد علی بخاری نے ایس ایچ او تھانہ صدر سٹی تھانہ ہیڈراجکا ں تھانہ  ڈیراور کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران سرکل یزمان کے چاروں تھانوں میں چوری ڈکیٹی راہ زنی کی وارداتوں میں ملوث  چار عدد خطرناک گینگ کے 18  ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں قدیری گینگ نادر عرف نادری گینگ سرفراز اور اف ننھا گینگ  سے لاکھوں روپے مالیت کی ریکوری ہوئی  ہوئی ہے  انہوں نے کہا کہ دیہات کی بنیاد پر ٹھکری  پہرے جات کا بھی فعال، نظام متعارف کرایا گیا ہے جس کی وجہ سے چوری چکاری کی وارداتوں میں  کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ علاقہ جات میں کیمرہ کلچر کو فروغ دے کر وارداتوں میں نمایاں کمی لائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران سرکل یزمان میں مختلف وارداتوں میں13835500 روپے مال کا برامد کر کے متاثرین کے حوالے کر دیا گیا ہے اس موقع پر متاثرین کو چھینے گے موٹر سائیکل نقدی جانور بھی واپس کیے گئے اس موقع پر تھانہ صدر کےایس ایچ او فرحان علی, ایس ایچ او تھانہ سٹی یزمان ودیگر عملہ بھی موجود تھا

مزید پڑھیں