Advertisements

بانی وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور علامہ غلام محمد محدث گھوٹوی کا 76 واں سالانہ عرس مبارک

IUB founder Ghulam Muhammad Ghoatvi 76th annual Urs Urs ceremony.
Advertisements


 بہاولپور   (نامہ نگار) بانی وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور علامہ غلام محمد محدث گھوٹوی کا 76 واں سالانہ عرس مبارک انجمن موئیدالاسلام بہاولپور کے زیر اہتمام خانقاہ حضرت گھوٹوی ملوک شاہ قبرستان منعقد ہوا ۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد ثناء خوانان نے بارگاہ سیدالمرسلین میں گلہائے عقیدت نچھاور کئے  ، جبکہ علمائے کرام و سکالرز علامہ غلام معین الدین جنید ، پروفیسر غلام نصیرالدین شبلی ، پروفیسر عبدالسلام ثمر و دیگر نے علامہ غلام محمد محدث گھوٹوی کی 7 فروری 1935 کے فاتح مقدمہ مرزائیت بہاولپور ، عالم اسلام اور بالخصوص برصغیر میں اسلام کی ترویج و اشاعت کی خدمات پر روشنی اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن و امان اور صراط مستقیم پر چلنے کی دعوت دیتا ہے ۔دین اسلام کی ترویج و اشاعت کے لئے ختم نبوت کے بعد دور حاضر میں علماءے کرام اور بزرگان دین مینارہ نور ہیں ۔ بزرگان دین و علمائے کرام کے مزارات پر عرس مبارک کی تقریبات سے مخلوق خدا کو یہ عملی پیغام ملتا ہے کہ جو لوگ دین الہی اور عمل نبوی کی ترویج و اشاعت کے لئے اپنی زندگیاں وقف کرتے ہیں ۔ اللہ پاک ان کا نام زندہ و روشن رکھتا ہے اور سینکڑوں ہزاروں فرزندان اسلام انکی مغفرت اور قرآن خوانی کے لیے حاضری دیتے رہتے ہیں ۔ تقریب میں علامہ غلام معین الدین جنید، پروفیسر علامہ غلام نصیرالدین شبلی،  علامہ مختار احمد غوثوی ، حافظ غلام محی الدین اویس ، جمال احمد قادری،  ڈاکٹر بدرالدین ظافر ، علامہ حافظ فیاض قاسم قاسم فاروقی، پروفیسر عبدالسلام ثمر، سید عبداللطیف، پروفیسر عبدالرزاق شائق ، محمد سرفراز، پروفیسر علامہ عون محمد، غلام محمد طلیب قادری، خواجہ احمد قادری، ضلعی صدر تحریک لبیک رانا محمد عمران افضل سمیت علمائے کرام، عقیدت مندوں، سیاسی و سماجی رہنماوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کے اختتام پر وطن عزیز پاکستان اور عالم اسلام کی بقا و سلامتی اور تعمیر وترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی