آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے بانی صدر جی ایم جٹ کی مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن آمد
اے پی آر این ایس کے بانی مرکزی صدر جی ایم جٹ نے مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی
مدیران اخبارات احسان چوہدری محمد شہزاد اور عاطف اکرم عباسی بھی جی ایم جٹ کے ہمراہ تھے- مدیر احسان احمد سحر نے جی ایم جٹ کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر جی ایم جٹ مدیر روزنامہ نوائے احمد پورشرقیہ احسان احمد سحر کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن آئے جہاں انہوں نے مدیر احسان احمد سحر سے ان کی اہلیہ محترمہ سیدہ نجمہ بخاری سابق ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول احمد پور شرقیہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی-مدیران اخبارات احسان چوہدری، محمد شہزاد اور عاطف اکرم عباسی ان کے ہمراہ تھے -فاتحہ خوانی کے بعد مدیر احسان احمد سحر نے اے پی آر این ایس کے مرکزی صدر جی ایم جٹ اور ان کے ساتھیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں مدیر احسان احمد سحر کے چھوٹے بھائی پروفیسر شہزاد احمد خان بھی شریک ہوئے- آ ل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے بانی صدر جی ایم جٹ کے احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر مختصر قیام کے دوران ملک کے علاقائی اخبارات کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیاگیا
احمد پورشرقیہ: مدیر احسان احمد سحر کی جانب سے دیئے گئے ظہرانہ کی میز پر جی ایم جٹ اور ان کے ساتھی مدیران احسان چوہدری محمد شہزاد اور عاطف اکرم عباسی کے علاوہ پروفیسر شہزاد احمد خان موجود ہیں