Advertisements

بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان احسان احمد سحر کا صحافیوں کے لیے مزید جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈز کا اعلان

Ehsan Ahmed Seher
Advertisements

جرنلسٹس الائنس میں شامل جنوبی پنجاب کے تمام چودہ پریس کلبز کے قائدین کو فنڈز ملنے پر مرحلہ وار جرنلسٹس سپورٹ کیش ایوارڈز دیئے جائیں گے جسکے انتظامات کیے جا رہے ہیں، جے اےپی کا پریس ریلیز

احمدپور شرقیہ : بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان و مدیر اعلیٰ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ احسان احمد سحر نے جرنلسٹس الائنس پاکستان – رورل اینڈ ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب چیپٹر کے تمام 14 پریس کلبوں سے وابستہ صحافیوں کے لیے مزید جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔

Advertisements

پریس ریلیز میں انہوں نے کہا کہ تمام پریس کلبز کو فنڈز ملنے پر مرحلہ وار شامل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مئی 2026 سے اب تک صحافیوں کو مجموعی طور پر نو جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈز، جن کی مجموعی رقم 90 ہزار روپے بنتی ہے، پیش کیے جا چکے ہیں۔ چھ ایوارڈز سید وقار الحق شاہ صدر انجمن تاجران سمہ سٹہ ، محمد اعجاز خان پٹھان صدر اوچ شریف پریس اینڈ میڈیا کلب (رجسٹرڈ) اور لندن میں مقیم تاجر محمد سجاد خان بلوچ کی جانب سے دیے گئے، ہر ایک نے دو، دو ایوارڈز دیے۔ جبکہ تین جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈز پرنس بہاول عباس خان عباسی نے صادق گڑھ پیلس میں اپنے دفتر میں پیش کیے