بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان و میڈیا ایڈوائزر احسان احمد سحر کا ڈاکٹر سعدیہ کمال کی خالہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس
Advertisements
صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) ڈاکٹر سعدیہ کمال سے ٹیلی فونک رابطہ رابطہ کیا اور ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا
احمد پور شرقیہ: بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان اور میڈیا ایڈوائزر احسان احمد سحر نے صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) ڈاکٹر سعدیہ کمال کی خالہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
Advertisements
انہوں نے اس ضمن میں ڈاکٹر سعدیہ کمال سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی وفات کی خبر انتہائی افسوسناک ہے، اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)

