اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

احمد پور شرقیہ 2 ماہ میں 47 بجلی چور پکڑے گئے 45950 یونٹ بجلی چوری پر 27 لاکھ 57 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔احمد فیض ربانی

Ahmed Faiz Rabbani Chief Checker MEPCO

ایکسیئن میپکو ممتاز علی سونگی کے حکم پر بجلی چوروں کے خلاف چلائی گئی مہم کے سلسلے میں اسسٹنٹ منیجر میپکو فسٹ ڈویژن ثنا اللّٰہ خان کاکڑ کی سرکردگی میں ٹیم ان ایکشن

بجلی چوروں کے خلاف تھانہ صدر تھانہ سٹی پر مقدمات درج کرا دیئے گئے۔ بجلی چوروں کے خلاف بلاتخصیص کارروائیاں جاری رہیں گی چیف چیکر ایکسئین چیکنگ ٹیم

احمد پور شرقیہ:  ایکسئین چیکنگ ٹیم کے چیف چیکر احمد فیض ربانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ایکسیئن میپکو ممتاز علی سونگی کے حکم پر بجلی چوروں کے خلاف چلائی گئی مہم کے سلسلے میں اسسٹنٹ منیجر میپکو فسٹ ڈویژن ثنا اللّٰہ خان کاکڑ نے میٹر انسپکٹر الطاف محمد چودھری کے ہمراہ یکم اگست سے لے کر 09 اکتوبر تک 47 بجلی چوروں کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کو 45950 یونٹ ڈالے اور ان کو 27 لاکھ 57 ہزار روپے جرمانہ کیا، ان بجلی چوروں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج کرائے گئے ہیں، محمد ذیشان ولد محمد یامین میٹر کی باڈی کو ٹیمپر کر کے بجلی چوری کر رہا تھا، اسی طرح محمد عرفان ولد غلام حسین موضع دائم والا کا رہائشی ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا، محمود احمد ولد محمد حنیف اصل میٹر کی جگہ پر دوسرا میٹر لگا کر بجلی استعمال کر رہا تھا، فضل احمد ولد کریم بخش بجلی چوری کر رہا تھا، محمد سلیم ولد محمد اشرف موضع دائم والا کا رہائشی ڈائریکٹ کنڈی لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا، بشیر احمد ولد منظور احمد تیلی ریلوے روڈ محلہ شکاری میٹر کے ٹرمینل میں لوپ لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا، محمد بلال حسین ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا، فہد ارشد ولد میاں ارشد کا بجلی کا بل نہ بھرنے پر میٹر کٹا ہوا تھا اس کے باوجود اس نے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا، محمد یوسف ولد عمر قریشی سکنہ محلہ شکاری نے اپنا میٹر ریورس کیا ہوا تھا، ان بجلی چوروں سمیت 47 بجلی چوروں کے خلاف تھانہ صدر تھانہ سٹی پر مقدمات درج کرا دیئے گئے۔ احمد فیض ربانی نے مزید کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بلاتخصیص کارروائیاں جاری رہیں گی

مزید پڑھیں