Contact Us

ساٹھ کروڑ کی زائد لاگت سے تعمیر ہونے والے تیس بیڈ پر مشتمل الصراط دارالشفاء ہسپتال کا افتتاح

Thirty beds Al-Sirat Trust Charity hospital inaugurated

سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر مجاہد کامران تقریب کے مہمان خصوصی تھے -اس پسماندہ غریب علاقہ کے باشندگان لیے اعلی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہسپتال کا قیام میرا دیر ینہ خواب تھا جو الحمدللہ آج پورا ہو گیا میں علاقہ کے کمیونٹی ممبران اور اس ہسپتال کی تعمیر میں تعاون کرنے والوں کی بھی سپاس گزار ہوں چیف ایگزیکٹو آفیسر فاطمہ خالد کا اظہار خیال

الصراط دارالشفاء ہسپتال میں پہلے مرحلے میں او پی ڈی پی کا شعبہ بحال کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں گائنی اور تیسرے مرحلے میں ڈائیلسزکے مریضوں کا علاج شروع کیا جائے گا ، ہم نے ضلع کے قابل ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی ہیں مستحق مریضوں کو مفت علاج کی سہولت مہیا کی جائے گی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عادل محمود رانجھا

احمد پور شرقیہ جیسی پسماندہ تحصیل میں معیاری ہسپتال کے قیام پر چیف ایگزیکٹو افیسر فاطمہ خالد اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انسانیت کی خدمت کے لیے جو بیڑا انہوں نے اٹھایا ہے ہم قدم بہ قدم ان کا ساتھ دیں گے اور ان کی ہر موقع پر رہنمائی کریں گے مہمان خصوصی سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کا تقریب سے خطاب

افتتاحی تقریب سے سابق پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور ڈاکٹر محمد عثمان غنی نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں ڈاکٹر خالد اقبال وڑائچ ،سابق ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد سلیم وڑائچ ، ایڈیشنل کمشنر بہاولپور چوہدری حق نواز سابق وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر اقرار احمد ،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی پرائیویٹ سیکرٹری ناہید خان اور ان کے شوہر سابق سینیٹر صفدر عباسی سمیت عمائدین علاقہ اور ڈاکٹروں کی بہت بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی

  احمدپورشرقیہ : الصراط ٹرسٹ کے زیر اہتمام ساٹھ کروڑ  سے زائد لاگت سے تعمیر ہونے والے چیر ٹی ہسپتال کا افتتاح کردیا گیا۔ تیس  بیڈ پر مشتمل ہسپتال کا افتتاح سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاھد کامران نے کیا۔ تفصیل کے مطابق احمدپورشرقیہ کو ٹلہ موسٰی خان روڈ پر الصراط ٹرسٹ کے زیر اہتمام تعمیر ہونے والے عظیم الشان الصراط دارالشفاء ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پرائڈ آف پرفارمینس ایوار ڈ یافتہ ڈاکٹر مجاھد کامران تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہسپتال کی چیف ایگزیکٹو آفیسر فاطمہ خالد نے کہا کہ اس پسماندہ غریب عوام کے لئے اعلیٰ میڈیکل  سہولیات کی فراہمی کے لئے ہسپتال کا قیام اُن کا دیرینہ خواب تھا۔ جو کہ آ ج اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پایہ تکمیل کو پہنچا ہے۔ جس پر یہاں کے کمیونٹی ممبران اور اس کی تعمیر میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ اد اکرتی ہوں۔ اور معزز مہمانان کی آمد پر اُن کی مشکو ر ہوں۔ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عادل محمود رانجھا نے خطاب کرتے ہوئے بتا یا کہ ہسپتال میں پہلے مرحلہ میں اوپی ڈی کا شعبہ بحال کردیا گیا ہے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں گائنی اور تیسرے مرحلے میں ڈائلاسسز کے مریضوں کا علاج شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہم نے یہاں کی عوام کے لئے ضلع کے قابل ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی ہیں۔ جو کہ مریضوں کو چیک کریں گے۔ اور مستحق مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر مجاھد کامران نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ احمدپورشرقیہ جیسی پسماند ہ تحصیل میں اتنے معیاری ہسپتال کے قیام پر میں فاطمہ خالد، اور اُن کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتاہوں۔ انسانیت کی خدمت کے لئے جو بیڑہ انہوں نے اٹھایا ہے۔ ہم اُن کے ساتھ ہیں۔ اور جوبھی رہنمائی انہیں چاہیے ہوگی۔ ہم قدم بہ قدم اُن کاساتھ دیں گے۔ اس مو قع پر سابق پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عثمان غنی نے بھی خطاب کیا۔ اس پر وقارتقریب میں  
 ڈاکٹر خالد اقبال وڑائچ، سابق ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد سلیم وڑائچ، ایڈیشنل کمشنر بہا ول پور چوہدری حق نواز، سابق وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل   ّآباد ڈاکٹر اقرار احمد، ڈاکٹر رانااسلم، رشید بٹ مہر شوکت یار ایڈووکیٹ، حید رخالد، عبدالعزیز خالد، کے علاوہ سابق سینیٹر صفدر عباسی، شہید بے نظیر بھٹو، کی پرسنل سیکرٹری ناہید خان، نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ اس مو قع پر ہسپتال کی تعمیر میں حصہ لینے والوں کو خصوصی شیلڈ بھی دی گئی۔ بعدازاں مہمان خصوصی ڈاکٹر مجاھد کامران نے شرکاء کے ہمرا ہ فیتہ کاٹ کر ہسپتال کا افتتاح کیا۔ اور  تیس بیڈ پر مشتمل اس ہسپتال کا دورہ کیا۔ اور اس میں دستیاب سہولیات کو دیکھا۔ تقریب کے اختتام پر ہسپتال کی سی ای او فاطمہ خالد نے تمام شرکا ء کا شکریہ اداکیا۔۔

مزید پڑھیں