Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راؤ محمد افضل خان کا ریجنل انفارمیشن آفس بہاولپور کا دورہ

Former Vice Chancellor IUB Visits Regional Information Office Bahawlpur
Advertisements

انہوں نے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر ناصرحمید اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نعمان مسعود خان کو بہاول پور میں تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا

بہاولپور علمی و ثقافتی ورثے کے لحاظ سے ایک ممتاز مقام رکھتا ہے, ڈاکٹر راؤ محمد افضل خان ۔ملاقات کے دوران صدر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان و مدیرِ اعلیٰ روزنامہ نوائے احمدپورشرقیہ احسان احمد سحر بھی موجود تھے

Advertisements

۔
بہاول پور:11/ نومبر( )اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راؤ محمد افضل خان نے ریجنل انفارمیشن آفس بہاولپور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر ناصرحمید اور ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نعمان مسعود خان کو بہاول پور میں تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران صدر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان و مدیرِ اعلیٰ روزنامہ نوائے احمدپورشرقیہ احسان احمد سحر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر راؤ محمد افضل خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور علمی و ثقافتی ورثے کے لحاظ سے ایک ممتاز مقام رکھتا ہے اور اس کے فروغ میں محکمہ اطلاعات اور میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔