Advertisements

سابق گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن کی نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت

Former Punjab Governor Engr. Muhammad Baligh-ur-Rehman Offers Condolences on the Passing of Nawab Salahuddin Abbasi’s Mother
ڈیرہ نواب صاحب : سابق گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن صادق گڑھ پیلس میں پرنس بہاول عباس خان عباسی کی دادی اماں ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں
Advertisements

سابق گورنر پنجاب نے قاضی برہان فرید کے ہمراہ پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقات کر کے ہر ہائنس مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار عباسی خاندان کے صبر جمیل کی دعا کی

ڈیرہ نواب صاحب (سٹاف رپورٹر )سابق گورنر پنجاب انجینیئر محمد بلیغ الرحمن نے آج شام صادق گڑھ پیلس میں امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے صاحبزادے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کی-سابق گورنر پنجاب نے بیگم صاحبہ امیر بہاولپور نواب محمد عباس خان عباسی مرحوم کے انتقال پر اپنے دلی صدمے کا اظہار کیا اور اُنکے ایصال ثواب کے لیےفاتحہ خوانی کی -انہوں نے اس موقع پر ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور کی مغفرت اور درجات کی بلندی نیز سوگوار عباسی خاندان کے صبر جمیل کے لیے بھی دعا کی – سابق گورنر پنجاب کے کزن قاضی برہان فرید ان کے ہمراہ تھے

Advertisements