Advertisements

سابق گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے سیرت چیئر اسلامیہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام 11 ویں بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا

Former Punjab Governor Engineer Muhammad Baligh-ur-Rehman Inaugurates 11th International Conference Organized by Seerat Chair, The Islamia Universit
Advertisements

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے سیرت النبی میں حقوق کی پاسداری اور عصر حاضر کے تقاضے ، فکری اساس، عملی تنقید اور تمدنی تشکیل کے موضوع پر ہونے والی اس کانفرنس میں عرب ممالک اور پاکستان سے سینئر ترین علماء کرام شریک ہیں

بہاولپور : سیرت چیئر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے 11 ویں بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہو گیا۔ سیرت النبی میں حقوق کی پاسداری اور عصر حاضر کے تقاضے ، فکری اساس، عملی تنقید اور تمدنی تشکیل کے موضوع پر ہونے والی اس کانفرنس میں عرب ممالک اور پاکستان سے سینئر ترین علماء کرام شریک ہیں ۔ کانفرنس کا افتتاح سابق گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کیا اور صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کی۔

Advertisements

اس موقع پر اپنے خطاب میں انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ پوری دنیا سے علمائے ملت کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور امد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ کانفرنس کا موضوع حقوق کی پاسداری انتہائی اہم ہے اور ملکی اور غیر ملکی مندوبین متنوع موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کررہے ہیں ۔ انہوں نے وزیر تعلیم کے دور میں انہوں پاکستان کے سکولوں کے نصاب کو اسلامی نظریات کے مطابق ڈھالنے کے لیے کوششیں کیں اور 40 سالہ پرانے تعلیمی نصاب کو اسلامی اصولوں پر واضح کرکے نفاذ کیا۔ اسی طرح پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک قرآنی تعلیم کو لازمی قرار دیا۔ بطور گورنر انہوں نے جامعات میں کردار سازی پر بھرپور توجہ دی ۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور عظیم اسلامی اساس کی حامل جامعہ ہے اور آج کی کانفرنس اس کی بھرپور عکاس ہے ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے صدارتی خطبے میں کہا کہ جامعہ اسلامیہ عصری علوم کے ساتھ ساتھ دینی علوم کی نشرو اشاعت میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ۔ سیرت چیئر کے زیر اہتمام 11 ویں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم دین اسلام کی ترویج اور نئی نسل تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں ۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عربیک اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن نے کانفرنس میں شریک ملکی اور غیر ملکی مندوبین کو شکریہ ادا کیا اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون کو سراہا ۔

کانفرنس فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمن نے کہا کہ تین روزہ کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین سیرت النبی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کریں گے ۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان بن حمد الحودہ ، پروفیسر ڈاکٹر محمد خازر صالح المجالی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد بن علی عبد العزیز بن محمد علی اللام ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عبد الرزاق اسود، پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل محمد شندی نے کلیدی خطبات پیش کیے۔ اس موقع پرممبر رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد طارق خان، سابقہ رکن صوبائی اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی، پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان ، عمائدین شہر اور طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔