Contact Us

سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر الزامات میں کوئی صداقت نہیں:ترجمان

Punjab Governor Muhammad Sarwar

پنجاب میں تقرر و تبادلے کے حوالے سے ہمیشہ میرٹ کو مدنظر رکھا گیا، اعلیٰ منصب پر فائز رہنے والے شخص کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں
لاہور4 اپریل:  ترجمان وزیر اعلی آفس نے کہا ہے کہ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔ پنجاب میں تقرر و تبادلے کے حوالے سے ہمیشہ میرٹ کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گورنر پنجاب کے اعلیٰ منصب پر فائز رہنے والے شخص کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں۔چوہدری محمد سرورکے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے درمیان ہمیشہ عزت و احترام کا رشتہ رہا ہے۔

مزید پڑھیں