پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری محمد مکی حیدر جلوانہ کو دسواں جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈ پیش
احمد پور پریس کلب کی نئی عمارت کی تعمیر شروع کرنے پر احسان احمد سحر نے 10 ہزار روپے اور اعزازی شیلڈ پیش کی، مئی 2026 سے اب تک ایوارڈز کی مجموعی مالیت ایک لاکھ روپے ہو گئی
احمد پور شرقیہ، 22 اکتوبر: جرنلسٹس الائنس پاکستان کے بانی و میڈیا ایڈوائزر احسان احمد سحر نے پنجاب کالج احمد پور شرقیہ میں آئی پی آئی – آر ایم این پی آن لائن ٹریننگ کے اختتام پر صحافی محمد مکی حیدر جلوانہ کو 10 ہزار روپے کا دسواں جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈ پیش کیا۔ یہ ایوارڈ ان کے اخبار روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کی جانب سے دیا گیا۔
یہ ایوارڈ محمد مکی حیدر جلوانہ کی اس خدمت کے اعتراف میں دیا گیا کہ وہ احمد پور پریس کلب احمد پور شرقیہ کی نئی عمارت کی تعمیر شروع کرنے والے پہلے صحافی ہیں۔ وہ پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری ہیں۔ جرنلسٹس الائنس پاکستان کی جانب سے انہیں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
اس ایوارڈ کے ساتھ مئی 2026 سے اب تک جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے ایوارڈ حاصل کرنے والے صحافیوں کی تعداد دس ہو گئی ہے، جبکہ ایوارڈز کی مجموعی مالیت ایک لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہ

