وزیرِ اعظم عمران خان سے پاکستان تحریکِ انصاف امریکہ کے سابق صدرسجاد برکی کی ملاقات
Advertisements
اسلام آباد۔27 نومبر: وزیرِ اعظم عمران خان سے پاکستان تحریکِ انصاف امریکہ کے سابق صدرسجاد برکی نے ملاقات کی ہے ۔ہفتہ کو وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران سجاد برکی نے وزیرِ اعظم کو سمندر پار پاکستانیوں کو حقِ رائے دہی دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سہولیات کی فراہمی ، روشن ڈیجیٹل اکانٹ کے ذریعے رقوم بھیجنے میں آسانی پیدا کرنے اور سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام سے متعلق سمندر پار پاکستانیوں کی پزیرائی سے بھی آگاہ کیا۔