Advertisements

بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور معروف کاروباری شخصیت سیٹھ محمد ارشد انتقال کر گئے

Former President BCCI Seth Muhammad Arshad passed away
Advertisements

سیٹلائٹ ٹاؤن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ،ممتاز کاٹن جنر منظور ایاز خان کا سیٹھ محمد ارشد کے انتقال پر اظہار رنج و غم


احمد پورشرقیہ(نامہ نگار) بہاولپورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور معروف کاروباری شخصیت و کاٹن جنر سیٹھ محمد ارشد  بقضائے الٰہی  وفات پا گئے ہیں۔ان کی نماز جنازہ سیٹلائٹ ٹاؤن احمد پورشرقیہ میں ادا کی گئی جس میں مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ادھر معروف کاٹن جنر منظور ایاز خان نے سابق صدر بہاولپور چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری سیٹھ محمد ارشد کے انتقال پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے (آمین) انہوں نے بہاولپور چیمبر  اور کاروباری برداری کے لئے مثالی خدمات سر انجام دینے پر سیٹھ محمّد  ارشد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت بھی پیش کیا

Advertisements