سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ڈیرہ نواب صاحب میں صاحبزادہ محمد عثمان عباسی کی اقامت گاہ پر آمد
شاہد خاقان عباسی اور صاحبزادہ عثمان عباسی کے مابین ملک بھر میں پھیلی ہوئی عباسی برادری کے مابین اتحاد اور انجمن اتحاد عباسیہ کی تنظیم کو مزید فعال اور موثر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی کراچی میں اپنی نجی مصروفیات کے باعث سکھر کنوینشن میں شرکت نہیں کر سکے اُنکی نمائندگی صاحبزادہ شیر زمان خان عباسی نے کی
ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سکھر میں انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کے مرکزی کنونشن میں شرکت کے بعد اسلام آباد روانگی سے قبل ڈیرہ نواب صاحب میں سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی صاحبزادہ محمد عثمان عباسی کی اقامت گاہ پر آئے جہاں انہوں نے انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کی تنظیم اور عباسی برادری کے درمیان اتحاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا -سابق وزیراعظم کی صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی سے ملاقات کے موقع پر ان کے صاحبزادے میاں گزین عباسی ایم پی اے ان کے پوتے میاں داؤد گزین عباسی صاحبزادہ شیر زمان عباسی ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر میاں مقبول عباسی ،علی اکبر عباسی، میاں عاصم عباسی اور صاحبزادہ محمد عمار عباسی بھی موجود تھے-مرکزی ا تحاد عباسیہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی سکھر میں اپنی تنظیم کے مرکزی کنونشن میں بھی کراچی میں اپنی نجی مصروفیات کی بناء پر شریک نہیں ہوئے انکی نمائیندگی صاحبزادہ شیر زمان عباسی نے کی