شاہد خاقان عباسی کی انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کے مرکزی اجلاس لیاقت پور میں بطور مہمان خصوصی شرکت
اجلاس میں ملک بھرکے علا وہ سعودی عرب ترکی اور سوڈان کے عہدیداران بھی شریک ہوئے صدارت ڈاکٹر شفقت حسین عباسی مرکزی صدر انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان نے کی
اللہ آباد(نامہ نگار)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،ڈاکٹر شفقت حسین عباسی مرکزی صدر کی انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کے مرکزی اجلاس تحصیل لیاقت پور کے مقامی ریسٹورنٹ میں شرکت ۔پاکستان کے علا وہ دیگر ممالک میں رہنے والے عباسی خاندان کے سپوت انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کے ساتھ عباسی خاندان کی فلاح وبہبود میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،ڈاکٹر شفقت حسین عباسی۔تفصیل کے مطابق اجلاس کے مہمان خصوصی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تھے جبکہ صدارت ڈاکٹر شفقت حسین عباسی مرکزی صدر انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان نے کی, میزبان شکیل احمد عباسی ایڈووکیٹ تھے –
اجلاس میں ملک بھرکے علا وہ سعودیہ عرب ترکی اور سوڈان کے عہدیداران بھی شریک ہوئے اجلاس میں انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سردار محمد بابر خان عباسی سعودیہ عرب سے شیخ محمد فہد عباسی محمد حسیب عباسی ڈاکٹر فیصل عباسی سوڈان سے ڈاکٹر محمد بجمال عباسی ترکی سے ڈاکٹر محمد نبیل عباسی ظہیر عباسی مرکزی فنانس سیکرٹری لعل محمد کلہوڑو عارف علی عباسی چن زیب عباسی صدر خیبر پختون خان رسول بخش خان عباسی محمد یونس خان عباسی عبد القدوس عباسی شاہنواز کلہوڑو حکیم لقمان مختیار احمد عباسی محمد اویس خان عباسی نہال خان عباسی آفس سیکرٹری سکند خان عباسی بادشاہ خان صدر بلوچستان آصف رفیق عباسی ضلعی رہنما بہاول دوست محمد سمیع اللہ عباسی ضلعی صدر یوتھ محمد یوسف خان عباسی ایڈووکیٹ سمیت انجمن اتحاد عباسیہ کے مرکزی اور صوبائی عہدیداران کے علا وہ ضلع بہاول پور اور ضلع رحیم یارخان سے بھی عہدیداران شریک ہوئے شرکاء نے کہاکہ پاکستان کے علا وہ دیگر ممالک میں رہنے والے عباسی خاندان کے سپوت انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کے ساتھ عباسی خاندان کی فلاح وبہبود میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں شرکاء کو پر تکلف ضیافت بھی دی گئی اس موقع پر ایم اے خالق بھٹی اور سیف الرحمٰن بھٹی سمیت دیگر شرکاء بھی کثیر تعداد میں موجود تھے