سابق چیئرمین بلدیہ ملک محمّد عثمان رشید بوبک کی اپنے وفد کے ہمراہ پرنس بہاول خان عبّاسی سے تعزیت
وفد نے ولی عہدبہاولپور پرنس بہاول عبّاس خان عبّاسی سے ان کی دادی اماں کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی ۔
وفد میں سابق جنرل کونسلر ، ماہر تعلیم محمّد یوسف فاروقی ، ملک رشید احمد سابق جنرل کونسلر، شبیر احمد داد پوترہ سابق جنرل کونسلر، معروف زمیندار اعلی ملک محمد عامر سعید بوبک احمد پور شرقیہ شامل تھے
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عبّاسی کی والدہ ماجدہ اور پرنس بہاول عبّاس خان عبّاسی کی دادی اماں کی وفات پر ملک محمد عثمان رشید بوبک چیئرمین بلدیہ احمد پور شرقیہ کی اپنے وفد کے ہمراہ صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب آمد، وفد میں سابق جنرل کونسلر ، ماہر تعلیم محمّد یوسف فاروقی ، ملک رشید احمد سابق جنرل کونسلر، شبیر احمد داد پوترہ سابق جنرل کونسلر، معروف زمیندار اعلی ملک محمد عامر سعید بوبک احمد پور شرقیہ شامل تھے، وفد نے ولی عہد امیر آف بہاولپور پرنس بہاول عبّاس خان عبّاسی سے ان کی دادی اماں کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

