Advertisements

ہیڈ پنجند پر بنائے گئے منچن بند انتہائی ناکارہ ہو چکے ہیں عارف عزیز شیخ

Arif Aziz Sheikh EX-MNA
Advertisements

ہیڈ پنجند سے تقریباً 9 لاکھ کیوسک پانی گزرنے کی توقع ہے مگر منچن بند کی صورتحال یہ ہے کہ اس میں بڑی بڑی درڑایں پڑی ہوئی ہیں

میں دعاگو ہوں کہ ہیڈ پنجند سے لاکھوں کیوسک پانی کوئی بھی جانی و مالی نقصان کئے بغیر گزر جائے سابق ایم این اے کی صحافیوں سے گفتگو

Advertisements


چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہا ہے کہ ہیڈ پنجند پر بنائے گئے منچن بند جن کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی ناکارہ ہو چکے ہیں اور یہ ناخوشگوار واقعے کا باعث بن سکتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہیڈ پنجند سے تقریباً 9 لاکھ کیوسک پانی گزرنے کی توقع ہے مگر منچن بند کی صورتحال یہ ہے کہ اس میں بڑی بڑی درڑایں پڑی ہوئی ہیں ، محکمہ ایریگیشن نے منچن بند پر کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دی اب انہوں نے ایکسی ویٹر کے ذریعے دراڑوں میں مٹی ڈالنے کا کام شروع کر رکھا ہے مگر ان میں اس طرح ڈالی گئی مٹی کبھی بھی کارگر ثابت نہیں ہو گی ،

سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہا کہ میں دعاگو ہوں کہ ہیڈ پنجند سے لاکھوں کیوسک پانی کوئی بھی جانی و مالی نقصان کئے بغیر گزر جائے ، انہوں نے کہا کہ منچن بند کی مضبوطی کے لئے کچھ عرصہ پہلے تک اس کی اچھے طریقے سے دیکھ بھال ہوتی تھی مگر اب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے منچن بند انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے اور یہ خدانخواستہ کسی بہت بڑے سانحہ کا سبب بن سکتا ہے جس کے ہم متحمل نہیں ہو سکتے ، انہوں نے کہا کہ زمیندارہ بند ٹوٹنے سے جن لوگوں کی فصلات اور گھروں کو نقصان پہنچا ہے ہم اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ، اور میں حکومت سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ سیلاب متاثرین کے ازالے کیلئے اہم اقدامات کرے ۔