Advertisements

کپاس کا ریٹ انتہائی کم پندرہ ہزار روپے فی من مقرر کیا جائے عارف عزیز شیخ

Arif Aziz Sheikh
Advertisements

تحصیل احمد پور شرقیہ میں 75 فیصد کاشتکاروں نے کپاس کاشت کرنا ہی چھوڑ دی 95 فیصد کاٹن فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں ۔

 چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق ایم این اے و ترقی پسند کاشتکار عارف عزیز شیخ نے کہا ہے کہ ناقص حکومتی پالیسی کے باعث کپاس کا ریٹ انتہائی کم کاشتکاروں کے فی ایکڑ زمین کی تیاری بیجائ اور چنائی تک تقریباً ایک لاکھ روپے سے زیادہ کا خرچہ ہوتا ہے جس سے کسان قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا ہے ، کپاس کا ریٹ پندرہ ہزار روپے فی من کرنے کا مطالبہ ۔

Advertisements

عارف عزیز شیخ نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث کاشتکار معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کے فی ایکڑ اخراجات ایک لاکھ روپے کے لگ بھگ ہیں آمدن سے اخراجات پورے کرنا ناممکن ہو چکا ہے ، کسان قرضوں کے بوجھ تلے دب چکے ہیں ، حکومت کھاد ، سپرے وغیرہ پر سبسڈی دے کر ان کو ریلیف فراہم کرے ، انہوں نے کہا کہ تحصیل احمد پور شرقیہ میں اب تو 75 فیصد کاشتکاروں نے کپاس کاشت کرنا ہی چھوڑ دی ہے جس سے 95 فیصد کاٹن فیکٹریاں بند ہو چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی انتہائی کم قیمت مقرر ہونے کے باعث کاشتکاروں کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے