Advertisements

حکومت کے معیشت کی بہتری کے دعوؤں کے برعکس مہنگائی اور بیروزگاری میں مسلسل اضافہ ہے عارف عزیز شیخ

Arif Aziz Sheikh
Advertisements

کسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہو چکا ہے حکومت کو چاہئے کہ کسانوں کے لئے بھر پور ریلیف دے سابق ایم این اے


چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہا ہے کہ عوام کے حالات بہتر کرنے کی اشد ضرورت ہے ، حکومت کے ملکی ترقی و خوشحالی اور معیشت کی بہتری کے دعوؤں کے برعکس مہنگائی اور بیروزگاری میں مسلسل اضافہ ہے ، جس کے نتیجے میں آج ہر آدمی بجلی و گیس کے بھاری بھرکم بلوں ، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے اور مالی مشکلات کے باعث اپنی قوت خرید میں کمی ہونے کی وجہ سے شدید پریشان ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہو چکا ہے حکومت کو چاہئے کہ کسانوں کے لئے بھر پور ریلیف دے ، انہوں نے کہا کہ آئندہ گندم کی خریداری کے لئے واضح پالیسی ترتیب دی جائے جس سے کسان کو بھی فائدہ ملے اور عام عوام بھی اس سے مستفید ہو سکے

Advertisements