Contact Us

اہم تقرریوں کو حکومت اور اپوزیشن متنازع نہ بنائیں سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ

Arif Aziz Shaikh

چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کے لیے تمام محب وطن طبقات کا متحد ہونا وقت کی اشد ضرورت ہے تاکہ بحرانوں سے نجات حاصل کی جاسکے پاک فوج کی عزت اور وقار پاکستان کے لئے قائم رکھنا ہم سب کا قومی فرض ہے اہم تقرریوں کو حکومت اور اپوزیشن متنازع نہ بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہاکہ گزشتہ 75 سالوں سے ہم جن مسائل در مسائل کا شکار رہے اب آ نے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ وطن عزیز پاکستان کو سیاسی،معاشی، اقتصادی طور پر مستحکم کیاجاسکے تب ہی ہم دنیا میں ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں