Advertisements

ملکی مسائل دھرنوں یا لاٹھیوں کی بجائے مذاکرات سے حاصل ہوں گے, 29دسمبر کو اسلام آباد میں غزہ مارچ ہوگا سراج الحق

Former Central Amir Jamaat-e-Islami SirajulHaq
Advertisements

دو خاندانوں کی ملکیت ، باہر کے ملکوں میں کھربوں سے زیادہ ہے۔ اُن کے بینک بیلنس میں رو ز بروز اضافہ ہورہاے جبکہ عوام میں غربت بڑھ رہی ہے

سند ھ طاس معاہدے کے تحت بہا ول پو رکو تین لاکھ پچاس ہزار کیوسک پانی ملتاتھا۔ جبکہ آج اسی ہزار کیوسک بھی نہں مل رہا ۔

Advertisements

پاکستان کے مسائل کا واحد حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے شہبازشریف احمدپورشرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کا وعدہ پورا کریں سابق امیر جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس


احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملکی مسائل دھرنوں یا لاٹھیوں کی بجائے مذاکرات سے حاصل ہوں گے۔ 29دسمبر کو اسلام آباد میں غزہ مارچ ہوگا۔ پریس کلب احمدپورشرقیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا دو خاندانوں کی  ملکیت ، باہر کے ملکوں میں کھربوں سے زیادہ ہے۔ اُن کے بینک بیلنس میں رو ز بروز اضافہ ہورہاے جبکہ عوام میں غربت بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا حکمرانوں کے بچے باہر پڑھتے ہیں۔ اور و ہ علاج کے لئے بھی ملک سے باہر جاتے ہیں۔ مگر انہیں عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات  کو خوش آئند قراردیا۔

انہوں نے کہا پاکستان کے مسائل کا واحد حل اسلامی نظام کے نفاذ میں  ہی ہے۔ جبکہ ملک سے سودی نظام کا خاتمہ لازمی ہے۔ انہوں نے کہا سند ھ طاس  معاہدے کے تحت بہا ول پو رکو تین لاکھ پچاس ہزار کیوسک پانی ملتاتھا۔ جبکہ آج اسی ہزار کیوسک بھی نہں مل رہا ۔ انہوں نے کہا شہبازشریف نے احمدپورشرقیہ کو ضلع کا درجہ دینے کا جو وعدہ کیا تھا اسے فی الفور پور اکرنے کے لئے پنجاب کی سب سے بڑی اور پسماندہ تحصیل کو ضلع کا در جہ دلانے کا اعلان کریں۔ اس مو قع پر صدر بار دیوان عبدالرشید بخاری ایڈووکیٹ، کسان بورڈ پاکستان کے صدر جام حضوربخش لاڑ ، جنر ل سیکرٹری بار ایسو سی ایشن چوہدری فاروق عزیز بھی موجو د تھے۔