سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیراطلاعات مقرر
Advertisements
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے تین مشیروں کا تقرر کردیا، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا بھی نوٹیفکیشن کردیا گیا۔
پنجا ب میں حکومت سازی کے معاملات تیزی سے آگے بڑھنے لگے ہیں، پرویز الٰہی نے تین مشیروں کا تقرر کردیا ہے، عمر سرفراز چیمہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ایڈوائزر مقرر کردئیے گئے ہیں، وہ مشیر اطلاعات کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔
Advertisements
محمد ایاز خان نیازی کو بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے، ملتان سے رکن پنجاب اسمبلی نوابزادہ وسیم خان بادوزئی بھی پرویز الٰہی کے مشیر مقرر کردیئے گئے ہیں، اس ضمن میں نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔