Advertisements

سابق گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن کے چچا میاں عتیق الرحمن بہاولپور میں انتقال کر گئے انا للہ وانا الیہ راجعون

Former Governor Punjab Engineer BalighurRehman 's uncle Mian Attique ur Rehman passed away
Advertisements

میاں عتیق الرحمن مرحوم ،میاں محمد نبیل الرحمن کے والد اور مسلم لیگ کے سابق ایم پی اے قاضی عدنان فرید کے ماموں اور سابق ایم این اے سیٹھ عقیل الرحمن کے چھوٹے بھائی تھے،ادارہ نوائے احمدپور شرقیہ کا اظہار رنج و غم

بہاولپور( سٹاف رپورٹر) سابق گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن کے حقیقی چچا میاں عتیق الرحمن انتقال کر گئے انا للہ وانا الیہ راجعون میاں عتیق الرحمن سابق ایم این اے سیٹھ عقیل الرحمن مرحوم کے چھوٹے بھائی اور احمد پور شرقیہ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی قاضی عدنان فرید ، مسلم لیگ ن کے رہنما قاضی برہان فرید کے چھوٹے ماموں اور  پاکستان تحریک انصاف بہاولپور کے رہنما میاں نبیل الرحمن کے والد تھے-

Advertisements

میاں عتیق الرحمن کی نماز جنازہ بعد نماز تراویح مرکزی عیدگاہ بہاولپور میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات مسلم لیگی رہنماؤں اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سرکاری افسران سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی- ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سابق گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمان کے چچا قاضی عدنان فرید اور قاضی برہان فرید کے ماموں اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمد نبیل الرحمن کے والد کے انتقال پر اُنکےغم میں برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی میاں عتیق الرحمن مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین