سابق گورنر پنجاب انجینیئر محمد بلیغ الرحمان کی صاحبزادی ڈاکٹر ہانیہ رحمان کی نکاح و رخصتی کی تقریب مسجد نبوی میں بخیروخوبی انجام پا گئی

ڈاکٹر ہانیہ رحمان کا نکاح ڈاکٹر مبین احمد دانیال کے ساتھ پڑھا گیا تقریب نکاح میں قاضی عدنان فرید, ڈاکٹر رانا محمد طارق ,ملک محمد فیصل, ڈاکٹر عاطف عزیز دولہا کے والد ڈاکٹر ندیم احمد دانیال اور دیگر نے شرکت کی
رخصتی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کی خواتین موجود تھیں،ادارہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کا انجینئر محمد بلیغ الرحمن اور اُنکی اہلیہ محترمہ کو ہدیہ تہنیت
مدینہ منورہ: سابق گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمان کی صاحبزادی ڈاکٹرہانیہ رحمان کی نکاح اور رخصتی کی تقریر مسجد نبوی میں بخیروخوبی انجام پا گئی- ڈاکٹرہانیہ رحمان کا نکاح مسجد نبوی میں ڈاکٹر مبین احمد دانیال کے ساتھ پڑھا گیا -تقریب نکاح میں قاضی عدنان فرید سابق ایم پی اے ، ڑاکٹر رانا محمد طارق ایم پی اے بہاول پور ،ڈاکٹر عاطف عزیز (کینیڈا )ملک محمد فیصل اور دولہا کے والد ڈاکٹر ندیم احمد دانیال کے علاوہ دیگر نے شرکت کی جبکہ تقریب رخصتی میں دونوں خاندانوں کی معزز خواتین شریک ہوئیں- ادارہ روزنامہ نوائے احمد پورشرقیہ ڈاکٹر ہانیہ رحمان کی شادی کے فرض سے سبکدوشی پر سابق گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمان اور ان کی اہلیہ محترمہ کو ہدیہ تہنیت پیش کرتا ہے اور جواں سال نو بیاہتا جوڑے کی طویل خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے دعا گو ہے-