Advertisements

سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ڈیجیٹل پاکستان کے بانی عمار جعفری کا اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلامیہ یونیورسٹی کا دورہ

Visit of Founder of Digital Pakistan Mr. Ammar jaffri
Advertisements

سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ڈیجیٹل پاکستان کے بانی عمار جعفری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا دورہ کیا اور فیکلٹی آف کمپیوٹنگ کے فیکلٹی ممبران اور ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے افسران کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا۔ڈائریکٹر آئی ٹی رضوان مجید نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں آئی ٹی انفراسٹرکچر اور آٹومیشن میں اقدامات اور ترقی کے بارے میں بتایا۔اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں وائس چانسلرانجینئرپروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں کی بدولت یونیورسٹی میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اورنئے قائم ہونے والے شعبہ جات اور فیکلٹی آف کمپیوٹنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس سیشن میں ڈاکٹر دوست محمد چیئرمین شعبہ آئی ٹی، ڈاکٹر فہیم مشتاق چیئرمین شعبہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈاکٹر اکمل خان چیئرمین شعبہ ڈیٹا سائنسز، ڈاکٹر وقار اسلم چیئرمین شعبہ انفارمیشن سیکورٹی اور ڈاکٹر رفاقت حسین کاظمی چیئرمین شعبہ سافٹ ویئر انجینئرنگ نے شرکت کی۔ عمار جعفری نے انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکی طرف سے کی جانے والی کوششوں اور اقدامات کو سراہا۔

Visit of Founder of Digital Pakistan Mr. Ammar jaffri 2