سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی اور حافظ حسین احمد مدنی کی ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے تعزیت
Advertisements
ڈیرہ نواب صاحب (سٹاف رپورٹر ) لیاقت پور کے سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر علامہ حامد سعید کاظمی اور پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی صوبائی کونسل کے رکن حافظ حسین احمد مدنی نے الگ الگ صادق گڑھ پیلس پہنچ کر امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان کے صاحبزادے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے تعزیت کی -علامہ حامد سعید کاظمی اور حافظ حسین احمد مدنی نے ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور نواب محمد عباس خان عباسی مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور۔ سابق ریاست بہاولپور کے حکمران شاہی خاندان کے صبر جمیل کے لیے خصوصی دعا مانگی

