Advertisements

ڈی ایس پی حاصل پور جام محمد سلیم اختر پر اللہ کا کرم ہے کہ وہ انتھائی دیانت دار افسر ہیں علامہ سید حامد سعید کاظمی

Allama Hamid Saeed Kazmi
Advertisements

سابق وفاقی وزیرکی ڈی ایس پی جام محمد سلیم اختر سے ملاقات ملک عبدالغفار سعیدی ذوالفقار علی قائم خانی فیاض کھوکھر طاہر غفار بھی موجود تھے

مرکزی جنرل سیکرٹری نظام مصطفے پارٹی  نے جماعت اہلسنت  کے ناظم اعلی حاجی محمد ارشد گورایہ سعیدی کی رہائش گاہ پر تنظیم السعید کے عھدے داران کارکنان سے  بھی ملاقات کی 

Advertisements


حاصل پور : سابق وفاقی وزیر و مرکزی جنرل سیکرٹری نظام مصطفے پارٹی علامہ سید حامد سعید کاظمی نے ڈی ایس پی آفس حاصل پور میں ڈی ایس پی سرکل حاصل پور جام محمد سلیم اختر سے ملاقات کی اس موقعہ انھوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں انتھائی دیانت دار ایماندار آفیسران محکمہ کے لیے باعث فخر ہیں جام محمد سلیم اختر پر بھی اللہ کا کرم ہے کہ وہ انتھائی دیانت دار افسر ہیں امن و امان کے قیام ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے لاانفورسمنٹ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اس موقعہ پر ملک عبدالغفار سعیدی ذوالفقار علی قائم خانی فیاض کھوکھر طاہر غفار بھی موجود تھے بعد ازاں علامہ سید حامد سعید کاظمی نے جماعت اہلسنت ضلع بھاول پور کے ناظم اعلی حاجی محمد ارشد گورایہ سعیدی کی رہائش گاہ پر تنظیم السعید کے عھدے داران کارکنان سے ملاقات کی انھوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آستانوں اور خانقاہوں کا اسلام کی اشاعت و ترویج میں اہم کردار ہے ہمارے آستانے سے وابستہ ہر فرد کو چاہیے کہ وہ نماز کی ہر صورت میں پابندی کریں نماز ترک نہ کریں خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں معاشرے میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں اس موقعہ پر اپنی رہائش گاہ آمد پر حاجی محمد ارشد گورایہ سعیدی نے ملک عبدالغفار سعیدی محمد اصغر ندیم سعیدی محمد صفدر سعیدی محمد امین ساجد سعیدی طاہر غفار سعیدی محمد شبیر سعیدی حافظ محمد احمد سعید سعیدی کے ہمراہ استقبال کیا