Advertisements

سابق وفاقی وزیر داخلہ مخدوم سید فیصل صالح حیات کی بنگلہ بخاری پر آمد، ولی عہد دربار مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری المعروف چن سائیں کو رشتہ ازواج سے منسلک ہونے پر مبارکباد

Syed Zammurud Hussein receiving Makhdoom Syed Faisal Saleh Hayat
مخدوم سید زمرد حسین بخاری اپنی رہائش گاہ بنگلہ بخاری اچشریف میں مخدوم سید فیصل صالح حیات کا استقبال کرتے ہوئے
Advertisements

 سابق وفاقی وزیر داخلہ مخدوم سید فیصل صالح حیات کی بنگلہ بخاری پر آ مد دربار جلاالدین سرخ پوش بخاری پر حاضری قدیمی نوادرات کی زیارت سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری کو ولی عہد دربار کو رشتہ ازواج سے منسلک ہونے پر مبارکباد

تفصیل کے مطابق اوچشریف بنگلہ بخاری پر سابق وفاقی وزیر داخلہ مخدوم سید فیصل صالح حیات کی بنگلہ بخاری پر آمد  مخدوم سید زمرد حسین بخاری سجادہ نشین دربارحضرت شیر شاہ سید جلاالدین حیدر سرخ پوش بخاری و مخدوم جہانیاں جہاں گشت سے ملاقات اور ان کے بیٹے ولی عہد دربار مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری المعروف چن سائیں کو رشتہ ازواج سے منسلک ہونے پر مبارکباد مخدوم فیصل صالح حیات نے ولی عہد دربار کو ہار پہنائے اور نیک خواہشات  کا اظہار کیا اورمبارکباد دی مخدوم سید فیصل صالح حیات نے کہا خانقاہیں رشدو ہدایات کا سرچشمہ ہیں برصغیر پاک و ہند میں صوفیاء نے اسلام پھیلایا اور اسلام کی سر بلندی کے لیے بھر پور کوششیں کی،انھوں نے کہا ہمارا سادات گھرانے سے عقیدت و احترام کا قدیمی زشتہ ھے اوچشریف مزارات پرحاضری سے دلی سکون ملتا ہے اور ہمارے اجداد بھی اسی در سے فیضیاب ہوئے سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے ولی عہد دربار کے ہمراہ بنگلہ بخاری پر مخدوم سید فیصل صالح حیات  کو 1400 سو سال پرانے قدیمی تبرکات کی زیارت کرائی ان رسول خدا احمد مجتبٰی کی کالی کملی دختر رسول حضرت بی بی فاطمتہ الزہراء کی چادر تطہیر حضرت امام حسن حضرت امام حسین کی تلواریں صمصام اور قمقام حضرت یونس کو پیٹ میں رکھنے والی مچھلی کے دانتوں سے بنی تسبیح ہاتھ سے لکھا قلمی قرآن کا نسخہ ہرن کی کھال پر لکھی سورت یٰسین حضرت سید جلاالدین سرخپوش بخاری کے برتن کے علاوہ تبرکات کی زیارت کرائی  اور سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے ولی عہد دربار سید غلام حسن زمرد بخاری کے ہمراہ تمام مسلم امہ پاک افواج اور کشمیری مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کرائی اس موقع پر علاقہ معززین چئیرمن میونسپل کمیٹی مخدوم سید سبطین حیدر بخاری مخدوم سید ثقلین حیدر بخاری سید رضا حیدر بخاری،سید ثنا حیدر بخاری حاجی غلام یاسین سومرو،کونسلر حافظ جمیل احمد لنگاہ،طاہر خان بلوچ ایڈووکیٹ، خلیفہ شمیم احمد، خلیفہ غلام حسن المعروف ٹونی، خلیفہ سلیم ہاشمی غلام شبیر  پنوہا،بھی موجود تھے۔

Advertisements
Makhdoom Syed Faisal Saleh Hayat Congratulates Syed Zammurud Hussein