Advertisements

‪ احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کی جانب سے سابق ڈائریکٹر انفارمیشن ریاض الحق بھٹّی کے لیے بیسٹ کالم نویس 2025 ایوارڈ 

Former Director Information RiazulHaq Bhatti receives AUJ Best Columnist Award 2025
احمد پور شرقیہ : بّانی و سرپرست اعلی احسان احمد سحر احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمدپور شرقیہ کی جانب سے سابق ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب ریاض الحق بھٹّی کو اے یو جے کی جانب سے بیسٹ کالم نگار 2025 کا ایوارڈ دے رہے ہیں
Advertisements

بانی و سرپرست اعلی احسان احمد سحر نے احمدپور یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ریاض الحق بھٹّی کو بیسٹ کالم نویس ایوارڈ 2025 پیش کیا،سلیمان فاروقی، ڈاکٹر عبد الحمید ثاقب اور حمید اللہ خان عزیز بھی اسٹیج پر موجود تھے

 احمد پور شرفیہ (سٹاف رپورٹر)  سابق ڈائریکٹر تعلقات عامہ حکومت پنجاب ریاض الحق بھٹی کو احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کی جانب سے  بہاولپور ریجن کے بہترین کالم نویس کا اعزاز دیا گیا- اس سلسلے میں آ ج مقامی ہوٹل میں احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے عہدے داروں کی  رسم حلف برداری کی تقریب کے اختتام پر بانی و سرپرست اعلی اے یو جے احسان احمد سحر نے سابق ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن ریاض الحق بھٹی کو یہ ایوارڈ پیش کیا -اس موقع پر سرپرست محمد سلیمان فاروقی ،صدر  ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب اور جنرل سیکرٹری حمید اللہ خان عزیز بھی سٹیج پر موجود تھے۔ سابق ڈائریکٹر انفارمیشن ریاض الحق بھٹّی نے بہاولپور ریجن کا بہترین کالم نگار کا ایوارڈ دینے پر با نی و سرپرست اعلی احمدپور یونین آف جرنلسٹس احمدپور شرقیہ احسان احمد سحر اور اے یو جے کی قیادت سے اظہار تشکر کیا

Advertisements