Advertisements

احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمدپور شرقیہ کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب

Ahmedpur Union of Journalists AhmedpurEast
Advertisements

سابق ڈائریکٹر تعلقات عامہ حکومت پنجاب ریاض الحق بھٹّی نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں اے یو جے کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا

احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمدپور شرقیہ کا پیکا ایکٹ کا اطلاق مسلح افواج کے علاوہ دیگر اداروں پر نہ کرنے کے مطالبہ کی قرارداد اتفاق رائے سے منظورکی گئی

Advertisements


 احمدپورشرقیہ  (  ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب  سے )  پیکا ایکٹ کا اطلاق افواج پاکستان کے علاوہ دیگر اداروں پر نہ ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ اداروں پر مثبت تنقید صحافیوں کا بنیادی حق ہے  ان خیالات کا اظہاراحمدپور یونین آف جرنلسٹس احمدپورشرقیہ کے سرپرست اعلیٰ احسان احمد سحرنےاپنے زیر صدارت منعقدہ  تقریب حلف وفاداری سے ایک قرارداد کی صورت میں پیش کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر پیکا ایکٹ میں ترمیم نہ کی گئی تو صحافیوں کااداروں پر مثبت تنقید کا حق بھی چھین لیا جائے گا جبکہ مہمان خصوصی سابق ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ وکالم نویس ریاض الحق بھٹی نے اے یو جے کی نومنتخب باڈی کا حلف لیتے ہوئے حلف کی حقیقت اور اس پر عملدرآمد کرنے پر زور دیا

تقریب میں تمام عہدیداران واراکین نےپیکا ایکٹ کی حالیہ ترمیم کو مسترد کرتے ہوئےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پییکا ایکٹ میں کی گئی حالیہ ترمیم 26-اے کو واپس لے اور اس ضمن میں تمام  سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر قانون سازی کرے پیکا ایکٹ کااطلاق صرف افواج پاکستان کے علاوہ کسی دیگر اداروں پر نہیں ہونا چاہیے ہم  مادر پدر  آزادی صحافت  کے قائل نہیں ہیں لیکن پیکا ایکٹ کی آڑ میں عائد پابندیوں کو مسترد کرتے ہیں تقریب میںبانی و سرپرست اعلیٰ احسان احمد سحر نےمہمان خصوصی سابق ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ حکومت پنجاب ریاض الحق بھٹی کو اے یو جے کی جانب سے بیسٹ کالم نویس ایوارڈ 2025 دیا جبکہ انہوں نے سرپرست محمد سلیمان فاروقی کے علاوہ نومنتخب باڈی کے عہدیداران صدر ڈاکٹر عبدالحمیدثاقب نائب احمدعلی چوہدری ،خلیل الرحمٰن کھوکھر جنرل سیکرٹری حمیداللہ خان عزیز چیف کوآرڈینیٹر ارحم سلیم قادری،کوآرڈینیٹر شاہ ولی خان ،سیکریٹری تعلقات عامہ جوائنٹ سیکرٹری امتیاز حسین حیدری محمد یوسف غنی قریشی،محمداحمد سعیدی ،ڈپٹی سیکریٹری طاہر سنگھیڑا فنانس سیکرٹری محمد ارشد چوہدری ،چئیرمین مجلس عاملہ شبیر احمدقریشی ،وائس چئیرمین محمد عمران لاڑ ممبران اعجاز احمدخان عبدالمالک کھوکھر محمد سجاد گھلو ممبر محمد جمیل ،محمدزبیرفاروقی سےحلف لیا