ممتاز شاعر مرحوم نقوی احمد پوری کے صاحبزادے تھے محمود پارک میں نماز جنازہ ادا کی گئی — بزم نقوی کے سرپرست تنویر سحر اور صدر جاوید احمد مغل کا راشد جمال نقوی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار
احمد پور شرقیہ: سابق کونسلر سید راشد جمال نقوی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے-
وہ مقامی مرحوم شاعر نقوی احمد پوری کے صاحبزادے تھے ان کی نماز جنازہ محمود پارک میں ادا کی گئی جس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی- بزم نقوی کے سرپرست تنویر سحر اور صدر جاوید احمد مغل نے میں راشد جمال نقوی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے