عباسی خاندان اور عوام یک جان دو قالب کی مانِند یہ ہمارا رشتہ ٹوٹنے والانہیں پرنس بھاول خان عباسی

امیر آف بہاولپور کے ولی عہد کی صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں سابق کونسلروں ملک محمد نسیم اعجاز مسن ،الحاج محمد ارشد،کھوکھر اور میاں صدیق آ ثم سے گفتگو ،مقامی سیاسی صورتحال،عوامی مسائل اور بلدیاتی انتخابات کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا
احمد پور شرقیہ: سابق نائب صدر بار ایسوسی ایشنز سابق میونسپل جنرل کونسلر و پرنسپل الصادق پبلک اسکول محلہ عباسیہ ملک محمد نسیم اعجاز مسن , سابق میونسپل جنرل کونسلر و کاروباری شخصیت الحاج محمد ارشد کھوکھر اور مسلم لیگ ن لیبر ونگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سابق چیرمین ضلعی امن کمیٹی بھاولپور اور سابق میونسپل لیبر کونسلر نے ولی عہد نواب آف بہاولپور پرنس بھاول عباس خان عباسی سے تاریخی صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب میں ملاقات کی – ملاقات میں ملکی سیاسی سماجی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آمدہ بلدیاتی انتخابات کے متعلق بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی –
پرنس بہاول عباس خان عباسی نے وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور پارلیمانی سیکرٹری برائے لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز صاحبزادہ محمد گزین عثمان داؤد خان عباسی ملکر آمدہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے سیاسی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ہر جگہ وارڈ یونین کونسل میں مشترکہ امیدوار لائیں گے اور ہمارے ہی نامزد امیدوار کامیاب ہوں گے – انہوں نے کہا حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ عوامی فیصلے کریں اور عوام کو ہر ممکن ریلیف پہنچائیں جوکہ حکومتوں کا بنیادی مقصد ہوتا ہے انہوں نے کہا میں حلقہ کی عوام کا تہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے ہر الیکشن میں میرا ساتھ دیا انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں بھی بھرپور حصہ لوں گا اور کامیابی میرا مقدر ٹھہرے گی مزید انہوں نے کہا عباسی خاندان اور عوام یک جان دو قالب کی مانِند ہیں اوریہ ہمارا رشتہ نہ ٹوٹنے والا ہے عباسی خاندان نے اپنے عوام کو ہمیشہ اہمیت دی ہے اور ہمیشہ دکھ اور سکھ میں ساتھ رہے ہیں اور انشاللہ مستقبل میں بھی ساتھ رہیں گے ملاقات میں ان کے سیاسی معاون سابق سول جج یحییٰ خان کلاچی اور سیکرٹری محمد راشد ایڈووکیٹ جام محمد فہد عزیز بھی موجود تھے