حسن عسکری شیخ سے چوہدری محمد خالد گجر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

Advertisements
انہوں نے حلقہ کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیالات کیا اور حلقہ میں بھرپور ترقیاتی منصوبوں پر کام کروانے پر ان کی کارکردگی کو سراہا
چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ سے سابق وائس چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ چوہدری محمد خالد گجر کی سربراہی میں سابق کونسلر جام سعید لاڑ ، چوہدری محمد منشاء گجر اور رئیس مقصود احمد نے ملاقات کی اور حلقہ میں بھرپور ترقیاتی منصوبوں پر کام کروانے پر ان کی کارکردگی کو سراہا ، انہوں نے حلقہ کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیالات کیا ، چوہدری محمد خالد گجر اور وفد نے ایم پی اے کو علاقے میں باقی ماندہ مسائل سے آگاہ کیا تو حسن عسکری شیخ نے مزید فنڈز آنے پر مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔
Advertisements