Contact Us

پنچائت میں جھگڑا سابق کونسلر حافظ محمد فیاض کو زدوکوب کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

27 years old young Mazhar shot dead at Uch road due to old enemity

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) سابق کونسلر حافط محمد فیاض کے بیٹے اسامہ فیاض نے پولیس تھانہ صدر کو درخواست دی کہ رمضا ن  کے بیٹے وقاص نے کاروبار کے لئے رقم لی۔ بعدازاں واپس دینے کی بجائے روپوش ہوگیا۔ جس پر میر ے والد فیاض احمد نے اس کے والد رمضان سے رابطہ کیا۔ جس پر پنچائیت ہوئی۔ میں اور میر ا والد اور چچا پنچائیت پر گئے ۔ وہاں پر رمضا ن اپنے ساتھیوں عبدالستار ، طالب اور دو نامعلوم افراد کے ہمراہ موجود تھا۔ دوران پنچائیت عبدالستار ، رمضان اور طالب مشتعل ہوگئے ۔ اور میرے والد کو پکڑ کر زد و کوب کرنا شروع کردیا ۔ جبکہ طالب اور عبدالستار نے میر ے والد فیاض احمد کو پکڑ ے رکھا اس دوران رمضان نے میرے والد کوسینے پر مکا مارکر زد کوب کیا۔ حالت خراب ہونے پر میرے والد کو  وہ چھوڑ کر فرار ہوگئے اس دوران میر ا والد زمین پر گر گیا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں